• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات میں PTI بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن ارکان اسمبلی سے پھر رابطے شروع کرلیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آفس میں سردار عثمان بزدار سے اپوزیشن اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں، اپوزیشن جماعتوں کے پانچ ارکان اسمبلی نے الگ الگ عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خیریت دریافت کی جبکہ رکن پنجاب اسمبلی عباس علی شاہ اور طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ کے لیے امیدواروں کو کامیاب کروایا جائے گا۔

تازہ ترین