• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے فوجی مشق کے دوران بلیسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا تجربہ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سینٹرل ڈیزرٹ ریجن میں فوجی مشق کی گئی جس میں پاسداران انقلاب گارڈز نے بڑی تعداد میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا۔


مشق کے دوران مقامی سطح پر تیار کئے گئے نئے ڈرونز کا بھی تجربہ کیا گیا۔

مشق میں بمبار ڈرونز نے فرضی دشمن میزائل شیلڈ پر ہرطرف سے حملہ کیا اور اہداف کو نشانہ بنایا۔

تازہ ترین