• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے نیوکلیئر انسپکٹرز کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دیدی

تہران (جنگ نیوز )ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر 21فروری تک اس پرعائد پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو وہ اقوام متحدہ کے نیوکلیئر انسپکٹرز کو ملک سے باہر نکال دے گا۔عرب میڈیا کے مطابق ایران نے ہفتے کو دی جانے والی اس دھمکی سے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو دہرا چیلنج دیا ہے۔اس کے علاوہ پاسداران انقلاب کی جانب سے خلیج عرب میں ایک بحری شو کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔رکن پارلیمنٹ احمد امیرآبادی فراھانی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق اگر امریکی 21 فروری تک مالیاتی، بنکنگ اور تیل کی پابندیاں نہیں اٹھاتے، تو ہم لازمی طور پر بین الاقوامی اٹامک انرجی کے انسپکٹرز کو ملک سے نکال دیں گے۔
تازہ ترین