• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اورنج لائن اسٹیشن پر سیکیورٹی عملے کا مزدوروں پر تشدد


لاہور کے علاقے گلشن اقبال کے اورنج لائن اسٹیشن پر سیکیورٹی کے عملے نے مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

سیکیورٹی عملے نے 5 افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا، یہ مزدور میٹرو اسٹیشن کے نیچے سردی سے بچنے کے لیے آگ جلاکر بیٹھے تھے۔

سیکیورٹی عملے نے میٹرو اسٹیشن کے نیچے آگ جلاکر بیٹھنے کے عمل میں ان مزدورں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔


پولیس نے اس موقع پر مزدوروں کو چھڑوایا اور اورنج لائن ٹرین کے سیکیورٹی اسٹاف کو حوالات میں بند کردیا۔

تازہ ترین