• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ پنجاب: پرویز الہٰی بلا مقابلہ صدر، کامل علی آغا جنرل سیکریٹری منتخب


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ق پنجاب کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے صوبائی الیکشن کمشنر اشتیاق گوہر نے پرویز الہٰی کی بلامقابلہ کامیابی کی اعلان کیا۔

سینیٹر کامل علی آغا بھی ق لیگ پنجاب کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔


کامیابی کے بعد اپنے ایک بیان چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ق لیگ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ اور ضامن جماعت ہے، جس نے عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگی ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے دفاعی اداروں کی پشت پر موجود ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے ق لیگ کو فعال بنانے اور جماعتی سطح پر خالی عہدوں پر تقرریاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین