وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے براڈ شیٹ کو پاناما 2 قرار دے دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ براڈ شیٹ میں مزید انکشافات ہوں گے یہ دراصل پاناما ٹو ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اپوزیشن کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، 19 جنوری کو دیکھیں گے کہ وہ اپنے سیاسی و آئینی حق کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئین اور قانون کے تحت آؤ گے تو احترام پاؤ گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کو ہاتھ میں لو گے تو آئین اور قانون آپ کو ہاتھ میں لے گا۔
اس سے قبل ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب اس ملک کےحال پر رحم کھائیں، میری تاریخ بھری پڑی ہے، میں ختم نبوت کاسپاہی ہوں۔
انہوں نے استفسار کیا کہ وہ کون ہے جو اسرائیل کو مان سکتا ہے؟ اب کیا فضل الرحمن صاحب کو اسٹامپ لکھ کر دیں۔