• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا واقعے پر وزیر ہوابازی سمیت ہر ذمہ دار کو عہدے سے ہٹایا جائے، اسفندیارولی


عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے وزیر ہوابازی غلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے ملائیشیا میں پی آئی اے کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا واقعے پر وزیر ہوابازی سمیت ہر ذمہ دار کو عہدے سے ہٹایا جائے۔


اسفندیار ولی نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور خدمت کے بجائے اپوزیشن کے خلاف متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو پہلےجعلی ڈگریوں پر بدنام کیا گیا اور اب یہ واقعہ نااہلی کی انتہا ہے۔

تازہ ترین