• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج نکالنے کا وعدہ پورا کردیا

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی صدر ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا اپنا وعدہ اپنے آخری ایام میں پورا کردیا اور اس کے ساتھ ہی طالبان سے معاہدے پر عمل بھی ہوگیا جس کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کا جنگ زدہ ملک سے انخلا لازمی تھا ۔دوسری جانب افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے کہا ہے کہ امریکہ نے طالبان کے کئی مطالبات تسلیم کر کے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے امراللہ صالح کا کہنا تھا کہ ’امریکہ کا یہ مشن، جو 20 سال قبل شروع ہوا تھا، ابھی مکمل نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد کم کر کے 2500 کر دی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جمعے کو فوج نکالنے کے معاہدے پر عمل کے نتیجے میں کانگریس کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی ہوئی۔امریکی کانگریس نے دو ہفتے قبل منظور کیے گئے قانون میں پینٹاگون سے کہا تھا کہ جن ملکوں میں امریکی فوج کی جو تعداد موجود ہے اس کو برقرار رکھا جائے۔

تازہ ترین