اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران سگریٹ کی پیدوار‘ فروخت میں 9.4فیصد اضافہ ہوا جبکہ صوبہ پنجاب میں 19.2فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ماہانہ بنیادوں صنعتی پیدوار اور روزگار کے حوالے پر جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سگریٹ سے متعلقہ تین بڑی صنعتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت روزگار میں 1.2فیصد اضافہ ہوا ہے۔