• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، بلاول بھٹو


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دیکھو، سلیکٹڈ حکمران بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں میں لگے ہوتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ جیالے یہ یقینی بنائیں کہ سندھ میں ضمنی انتخابات پر کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے۔ پی پی پی چیئرمین کہا کہ پیپلز پارٹی اسٹیل ملز اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہے، ناجائز حکمران کو من مانی کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک موجودہ حکمرانوں سے نجات اور ملکی نظام میں موجود بنیادی خرافات کے خاتمے کے لیئے فیصلہ کن معرکہ ہے،بلاول بھٹو سے نثار کھوڑو اور وقار مہدی کی بلاول ہائوس میں ملاقات ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔

تازہ ترین