آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے ،حاجی غفران خان

پشاور(نمائندہ خصوصی)قومی وطن پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین و سابق سینیٹر حاجی غفران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فائزہ رشید، پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر فاروق افضل، پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات بزنس فورم کے مرکزی چیئرمین و سربراہ مہمند قومی اتحاد فضل ربی خان، سابق وفاقی وزیر نثار محمد خان آف گل آباد چارسدہ کے صاحبزادے،پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدرو موجودہ ریجنل صدر اورقومی اسمبلی کے رکن فضل محمد خان کے بھائی اور دو بار ضلع چارسدہ کے بھائی اکثریت سے ڈسٹرکٹ ناظم اعلیٰ منتخب ہونے والے ممتاز سیاسی رہنما نصیر محمد خان اور پشاور کے اہم سیاسی رہنما سابق صوبائی وزیر سید ظفر علی شاہ کے بھتیجے پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر سید ظاہر علی شاہ کے چچا زاد بھائی اورسینیٹر روبینہ خالد کے کزن فخر سادات سید فیاض علی شاہ کی کئی سیاسی رہنمائوں اور ہاروں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت سے واضح ہو گیا ہے کہ آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے اورعوام نے ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائو کا ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے۔

پشاور سے مزید