لیہ(صباح نیوز)لیہ میں بچے کی پیدائش پر زہریلی مٹھائی کھانے سے مزید4 افراد نشتر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش پرزہریلی مٹھائی تقسیم کی گئی جس کو کھاتے ہی پہلے روز 10 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ دوسرے روز بھی تین سالہ ارم،حسیب اور عرفان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے تاہم تیسرے روزبھی مزید 4افراد جن میں سکندر،بلال، عدنان اور خاتون گل شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 19اور 8 نمبر وارڈ میں دومریض تاحال زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔