• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل جاوید ارطغرل کے ’بامسی‘ اور ’ارتک‘ کے شُکرگزار

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل نے شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کردار ’بامسی‘ اور ’ارتک بے‘ کا پاکستان کا دورہ کرنے اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

گزشتہ دنوں ’ارطغرل غازی‘ کے کردار ’بامسی‘ اور ’ارتک بے‘تین روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، اس دورے میں اُنہوں نے پاکستان کی سیاسی شخصیات سے ملاقات کی اور نئے پراجیکٹس پر کام کرنے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا۔

تُرک اداکاروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

فیصل جاوید خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بامسی اور ارتک بے کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بامسی اور ارتک بے پاکستان آنے کے لیے آپ دونوں کا بہت شکریہ۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم اس کے منتظر ہیں کہ جب پاکستان اور ترکش شوبز انڈسٹری ملکر اپنے ڈراموں اور فلموں کے ذریعے اسلامی تاریخ اپنے سامعین تک پہنچائے گی۔‘

واضح رہے کہ ان دونوں اداکاروں سے قبل جلال آل اور کمال تکدن، ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان دوزیتان اور دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون بھی پاکستان آچکے ہیں۔

تازہ ترین