کیا معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کردار بامسی ( بابر) اور ارتک (عارف) پاکستان میں موجود ہیں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ارطغرل غازی کے دونوں معروف کرداروں کی پاکستانی موجودگی کی خبر ترک سفیر مصطفیٰ نے جاری ہے۔
بامسی اور ارتک گزشتہ شب ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو کے ساتھ اسلام آباد پہنچے ہیں، ان کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں مقبول ہوگئی۔
حقیقی زندگی میں نور الدین سونمیر اور آئبرک پیکچن کے نام کے حامل بامسی اور ارتک کی تصویر ترک سفیر نے شیئر کی۔
ان دونوں اداکاروں نے بعد ازاں پاک ترک فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت بھی کی۔
تاہم ان دونوں اداکاروں کے شیڈول اور قائم کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں اداکارہ ترک وزیر خارجہ کا 3 روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد شاید اُن ہی کے ساتھ واپس لوٹ جائیں گے۔
پاکستان میں ارطغرل ڈرامے کی مقبولیت کے پیش نظر اس سے وابستہ کئی اداکاروں نے دورے کا اعلان کیا تھا۔
اب تک پاکستان میں ترک ڈرامے کے مرکزی کردار انگین التان(ارطغرل)، جلال آل (عبدالرحمٰن) دیگر اداکار آچکے ہیں۔