• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد دنیا قلندرز کے کام کا اعتراف کرے گی، عاقب جاوید

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جلد دنیا لاہور قلندرز کےکام کا اعتراف کرے گی۔

لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کی اورینٹیشن کی تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر ایل کیو عاقب جاوید نے کہا کہ امید ہے جلد دنیا کہے گی جتنے پلیئرز کی ڈیولپمنٹ ہم کررہے ہیں کوئی اور نہیں کررہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے پہلے بیچ میں بیرون ملک سے بھی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔


سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز نے ملک بھر سے ٹیلنٹ تلاش کیا، پہلے ہمارے پاس ٹریننگ دینے کی سہلوت نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر سہولیات نہ ہونے پر ہائی پرفارمنس سیٹر بنایا، یہاں ہم کرکٹ کی مہارت کے علاوہ دیگر پہلوؤں پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان، شاہین آفریدی، حارث روف اور دلبر حسین کو ڈیولپ کیا، ہمارا مقصد پی ایس ایل کھیلنے کے ساتھ پلئیرز کو ڈیولپ کرنا بھی ہے۔

تازہ ترین