• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کپ: سندھ، سدرن اور سینٹرل پنجاب اپنے اپنے میچز میں فتحیاب

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں سندھ، سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔

خیبر پختونخواہ کیخلاف ہائی اسکورنگ میچ میں سدرن پنجاب کے 3 کھلاڑیوں نے سنچریاں داغ دیں۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں سندھ نے شرجیل خان کی سنچری کی بدولت ناردرن کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔

فاتح ٹیم نے 187 رنز کا مطلوبہ ہدف 28اعشاریہ1 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شرجیل نے نے 74 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ خرم منظور 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


اس سے قبل ناردرن کی ٹیم 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، دانش عزیز اور میرحمزہ نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب کے 3 کھلاڑیوں مختار احمد، صہیب مقصود اور حسین طلعت نے سنچریاں اسکور کی، جس کی بدولت خیبرپختونخواہ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

سدرن پنجاب نے 317 رنز کا ہدف 40 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا، عمران خان سینئر اور آصف آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

خیبرپختونخوا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے تھے، خالد عثمان 74 گیندوں پر ناقابل شکست 91 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 214 رنز کا مطلوبہ ہدف 46 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

قاسم اکرم ناٹ آؤٹ 60 اور طیب طاہر 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بلوچستان کے اسپنر رضا الحسن نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل بلوچستان کی پوری ٹیم 48 اوورز میں 213 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے کاشف بھٹی 59 اور دسویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے جلات خان 55 رنز بنا کر بلوچستان کی جانب سے نمایاں بیٹنگ کی۔

سنٹرل پنجاب کے عثمان قادر نے چار وکٹیں لیں۔

تازہ ترین