• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں، کچھ لوگ ناجائز منافع کماتے ہیں، شاہ محمود


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی کئی وجوہات ہیں، کچھ لوگ ناجائز منافع کماتے ہیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے، چینی کی قیمت اب 110 سے نیچے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے ملائیشیا میں مسافروں کے کھانے، پینے اور رہائش کا انتظام کیا، معاملے میں مسافروں کا کوئی قصور نہیں تھا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ پی آئی اے کا طیارہ لیز پر لیا گیا تھا جس کا مالک کے ساتھ تنازع چل رہا تھا،اس طیارے پر عدالت میں کیس چل رہا تھا،پی آئی اے حکام طیارے کے معاملے پر گفتگو کررہے ہیں۔


شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ضرور کریں لیکن جمہوری انداز میں کریں، ہم نے جو چندہ جمع کیا وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا۔

انہوں نے کہاکہ 18 جنوری کو پیپلز پارٹی، ن لیگ حساب دیتی ہے تو 19 کو احتجاج سمجھ آتا ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اگر مذاکرات کی میز پر آئے گی تب ہی مذاکرات ہوں گے، اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کا کوئی عندیہ نہیں ملا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ درد ناک واقعہ ہوا، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے قوتیں کام کر رہی ہیں، چند لوگ مچھ واقعہ کو سیاست کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت ہمارے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے میں کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی پر ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا آنا خوش آئند ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہم مندر سمیت اقلتیوں کی عبادات گاہوں کو تعمیر کریں گے، بھارت میں بھی شہید کی گئی مساجد کو دوبارہ تعمیر ہونا چاہیے۔

تازہ ترین