• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ شہر کے مختلف اور بیشتر نواحی علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہری علاقوں میں یومیہ چار سے چھ جبکہ نواحی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تو مقررہ شیڈول میں شامل ہے اس کے علاوہ اکثر علاقوں میں غیر علانی طور پر بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔


اسی طرح صوبے کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقو ں اور زرعی فیڈرز پر یومیہ صرف چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ اکثر اوقات شٹ ڈاؤن اور مرمت کے نام پر اضافی لوڈشیڈنگ بھی معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین