• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی، بہنوئی اور سالی کی لاشوں کے دوبارہ پوسٹ مارٹم، قبرکشائی کیلئے بورڈ تشکیل

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)مٹھی عدالت کی جانب سے بہنوئی اور سالی کے لاشوں کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کے احکامات جاری۔قبرکشائی کے لیئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ڈیپلو سے تعلق رکھنے والے بہنوئی اور سالی ڈونگر میگھواڑ اور بیبکا کی لاشیں مٹھی شہر میں قائم پولیس عملدار کی رہائش گاہ سے ملی تھیں۔جس کا مقدمہ پولیس آی ایس آئی گل محمد ساند اور دیگران کے خلاف درج کیا گیا تھا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد ورثاء نے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اور عدالت میں درخواست دائر کی تھی کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایا جائے۔جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ مٹھی ون کی عدالت نےفریادی اور تفتیشی آفیسر کی درخواست پر دوبارہ پوسٹ مارٹم کے کیئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔دوسری جانب اس واقعہ کی خصوصی تفتیش کرنے والے ایس ایس پی نوابشاہ تنویر احمد نے تفتیش مکمل ہونے تک میڈیا کو معلومات دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تازہ ترین