• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تعمیرات کے اجازت ناموں کے حصول کا دورانیہ کم کردیا گیا، آئی ایم ایف

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر تعمیرات کے اجازت ناموں کے حصول کے دورانیہ کو کم کیا گیا ہے ۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی رپورٹ ’’ اکنامک گورننس ریفارمز ٹو سپورٹ انکلو سیو گروتھ‘‘میں کہا ہے کہ پاکستان نے کاروبار سے متعلقہ قوانین کی بہتری اور اصلاحات کے ذریعے تعمیرات کے لئے درکار اجازت ناموں کے حصول کے دورانیہ کو کم کیا ہے۔ پاکستان کا شمار مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ اور وسطی ایشیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر تعمیرات کے شعبہ کی ترقی کے لئے اقدامات کے تحت وقت کو کم کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ احتساب کے نظام کی بہتری ، اداروں کے باہمی رابطوں میں اضافہ اور سول سروسز و پیشہ وارانہ اور مثابقتی ماحول کو بہتر بنا کر کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ عالمی ادارہ نے مزید کہا ہے کہ ڈیجیٹلائیزیشن اور ای سروسز کے اقدامات کے ذریعے انفراد فیصلوں کو محدود کر کے حدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے ۔ مزیں برآں مراعات کی پیش کش بھی کارکردگی کی بہتری میں معاون ثابت ہوسکتی ہے ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کے لئے ٹیکس اکٹھے کرنے والے اہلکاروں کو مراعات دے کر ٹیکس محصولات میں اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران ترقی پذیر ممالک نے کاروباری ماحول اور قوانین میں بہتری کے لئے بھی متعدد اقدامات کئے ہیں جس سے کاروباری آسانیوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین