• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند


خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری ، ایم فور اور ایم فائیو مختلف مقامات پر بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ سوات موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے جبکہ قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ادھر دھند کے باعث ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب کار اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین