لاہور(خبرنگارخصوصی)وزیراعظم نواز شریف اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کے بیرون ملک بینک اکاونٹس کی تفصیلات ریکارڈ پر لانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست دائر کی گئی ہے ، بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ دونوں سیاسی رہنماؤں کے بیرونی اثاثوں کی تفصیلات جاننے اور ان کو ریکارڈ پر لانے کے لیے بیرونی ممالک کو خط لکھے جائیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ نواز شریف اور سینیٹر اعتزاز احسن کے بیرون ملک کتنے اثاثے ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل2 اے اور5 کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ5کے تحت خط لکھا جا سکتا ہے اور اس لیے انہی دفعات کو مدنظر رکھتے ہوئے خط لکھنے کا حکم دیا جائے۔