• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مایوس اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے انہوں نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی۔

وزیر اعلی پنجاب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے لاہور میں ملاقات کی جس میں ترقیاتی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں سے بخوبی آگاہ ہیں، اپوزیشن کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی ہم عوام کے ساتھ تھےاور رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، تقریباً ہر ضلع کا تین سالہ ڈویلپمنٹ پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

اس موقع پر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر وزیر اعلی پنجاب عملی کام کررہے ہیں یہ جان کر خوشی ہوئی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پورے پنجاب میں یکساں ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے،  تحریک انصاف کا مشن عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین