• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا کام تنقید کرنا،حکمران عوامی ریلیف کو ترجیح دیں، چوہدری شجاعت

لاہور (نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، حکمران عوامی ریلیف کو ترجیح دے۔

ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ عام آدمی کے حالات کو بہتر بنایا جائے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں موثر حکمت عملی کے تحت سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

 عمران خان ملکی معاملات کو احسن انداز سے آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی سے وفاقی وزیر نارکوٹیکس کنٹرول برگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ 

برگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے چوہدری شجاعت حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے انٹراپارٹی الیکشن میں کامیابی پر چوہدری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی۔

 انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے کے لئے میگاپراجیکٹس موخر کر کے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین