• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہ بنیں ‘ شہباز گل

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہ بنیں۔ شہباز گل نے حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مل بانٹ کر لوٹ مار ہو تو جمہوریت ورنہ آمریت کہلاتی ہے اب یہ چورن نہیں بکنے والا ہے۔زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی درباری کس نظریے کی بات کر رہے ہیں ؟ یہاں ایک چور دوسرے چور کی صفائیاں دے رہا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ خواجہ آصف کے چپڑاسی کے اکانٹ سے 40 کروڑ روپے نکلے ہیں اور عوام کے نام پر لوٹ مار کرنے والے خواجہ آصف کے 46 بینک اکانٹس ہیں۔ پرائز بانڈز کے نام پر عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہ بنیں۔

تازہ ترین