• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب محسود کی تیسری برسی، راؤ انوار کو بری کرنیکی تیاری کی جارہی ہے، جبران ناصر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نوجوان نقیب ﷲ محسود کی تیسری برسی کے موقع پر ان کے وکیل جبران ناصر ایڈوکیٹ نے مقتول کے بھائی عالم شیر محسود کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کیس میں شواہد کو مٹا دیا گیا راؤ انوار کو بری کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ راؤانوار 444مقابلوں سے بری کرنے کی سازش ہورہی ہے، نقیب محسود کے کیس مین 30 ملزمان ہیں، 7 پولیس والے اب بھی مفرور ہیں، 3 سال گزر گئے ہیں، اس دوران پانچ پولیس اہلکارعدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئے، جبران ناصر نے کہا کہ ضلع ملیر میں انہی افراد کو پوسٹنگ دی جارہی ہے، اس موقع پر عالم شیر محسود نے کہا ہے کہ عالم شیر نے کہا کہ راؤ انوار میرے بھائی کو دہشت گرد کہتا تھاجبکہ راؤ انوار خود دہشت گرد ہے اور اس نے میرے بھائی کو بے گناہ قتل کیا۔

تازہ ترین