• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کے مثبت اشارئیے اپوزیشن کےمنہ پرطمانچہ ہیں،مسرت جمشید چیمہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چئیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستان معاشی طور پر مثبت سمت میں گامزن ہو چکا ہے اورمعیشت کے مثبت اشاریے منفی پراپیگنڈا کرنے والی اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے ،مہنگائی کی شرح میں بھی بتدریج کمی ہو رہی ہے جس کا ثبوت دسمبر2019 کی 12.6 فیصد کے مقابلے میں دسمبر 2020 میں اس شرح کا 7.9فیصد کی سطح پر آنا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دسمبر 2020 میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کی نسبت ٹیکس وصولی میں5فیصد اضافہ ہوا۔ اورمختلف شعبوں کو ریلیف کے باوجود ٹیکس وصولی 469سے بڑھ کر 508ارب رہی، لارج سکیل مینو فیکچرننگ کی گروتھ میں5.4فیصد کا مثبت اضافہ دیکھا گیا جس سے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کی جانب سے قانونی طریقے سے ترسیلات زر بھجوانے میں اضافہ ہوا ، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں ریکارڈ193فیصد کمی ہوئی جو آج سر پلس میں ہے ،تین سالوں میں فاریکس ریزرو7.7فیصد اضافے سے بلند ترین سطح پر رہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات کے کرم اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی سے معیشت بہتر ہوئی ہے لیکن اپوزیشن کی معاشی حالت ضرور بحران کا شکار ہے ۔
تازہ ترین