• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو صوبے کیلئے قائل کیا، جنوبی پنجاب صوبے کا قیام بہت ضروری ہے، شاہ محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو صوبے کیلئے قائل کیا،ماضی کے حکمران اختیارات کے باوجود صوبہ تو درکنار سیکرٹریٹ بھی نہ بناسکے، ایمان ہے وسیب کو اسکی شناخت ملے گی، اب وسیب کی آواز کو نہ کوئی دباسکتا ہے اور نہ جھکا سکتا ہے۔ ہم رہیں نہ رہیں یہاں کے باسیوں کو ان کا حق ضرور ملے گا۔ تحریک انصاف وفاق کی حامی اور مضبوط فیڈریشن پر یقین رکھتی ہے۔ مضبوط انتظامی ڈھانچے اور اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم کیلئے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام بہت ضروری ہے۔ ماضی کے حکمران اختیارات رکھنے کے باوجود صوبہ تو درکنار سیکرٹریٹ بھی نہ بناسکے۔ ہم نے سیکرٹریٹ بنا کر جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد رکھ دی۔ وسیب کا نمائندہ اور بیٹا ہونے پر فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے قائل کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران وفود سے ملاقاتیں اور ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین