• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم، انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ایک عام سا شہری چنگچی میں سفر کر رہا ہے۔

ویڈیو پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو نا معلوم فرد کی جانب سے بنائی جا رہی ہے۔


ویڈیو بنانے والے کو اس دوران پنجابی زبان بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں اُس کا کہنا ہے کہ ’وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ آئے ہوئے ہیں۔‘

وزیر اعظم عمران خان کا ہمشکل ویڈیو میں ہو بہو وزیر اعظم جیسا ہی دکھ رہا ہے، جیسے وزیر اعظم عمران خان اپنی جوانی اور کرکٹ کے زمانے میں نظر آ یا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو پر کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں انٹرنیٹ صارفین خوب حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

تازہ ترین