• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز ملازمین کا ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج

پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پِمز ) ملازمین کی میڈیکل ٹیچنگ  انسٹیٹوٹ (ایم ٹی آئی) آرڈیننس کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاج کیا گیا ۔

پمز کے پیرامیڈیکل ملازمین اور ڈاکٹرز میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹوٹ (ایم ٹی آئی) آرڈیننس کے خلاف ریلی کی شکل میں ڈی چوک پہنچ گئے۔

مظاہرین کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہا لیکن لوگوں کے روزگار چھین لیے۔

پمز کے کے ملازمین کی جانب سے اپیل کی گئی کہ تمام ادارے جن کی نجکاری کی جارہی ہے ان کے ملازمین 15 فروری کو یہاں آئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ پولیس ملازمین بھی دھرنے میں شامل ہیں۔

تازہ ترین