ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔
انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19 پیسے بڑھی ہے، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 160.52 روپے ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے اضافے سے 160 روپے 60 پیسے ہے۔