ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سونے کی ایک تولہ قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے اضافے سے نئی قدر 1 لاکھ 12 ہزار 550 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 128 روپے بڑھ کر 96 ہزار 493 روپے ہیں۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے 1834 ڈالر فی اونس ہے۔