• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا کل الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا رکن نہیں ہوں اس لیے آج کے پی ڈی ایم اجلاس میں نہیں گیا، کل الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں بھی شریک نہیں ہوں گا۔

بلاول بھٹو نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم  عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت کا جشن منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں الیکشن کمیشن کا متنازع کردار سب کے سامنے ہے، ہر ادارے کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کرنے والوں میں بھارتی اور اسرائیلی شہری بھی ہیں، بانی رکن پی ٹی آئی نے فنڈنگ کے ثبوت دیے ہیں۔


پی پی چیئرمین نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں سکھر کے عوام ساتھ دیں گے، وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام پر مسلط کی گئی حکومت عوام دشمن حکومت ہے، ظالم حکومت نے عوام کو گیس سے محروم رکھا ہے۔

تازہ ترین