آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ رجب المرجب 1442ھ 24؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مفتی قوی دو روز سے نازیبا گفتگو کررہے تھے، حریم شاہ

مفتی عبدالقوی کو تھپڑ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اس حوالے سے حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی دو روز سے اُن کے ساتھ نازیبا گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو میں نے اور میری دوست نے اُنہیں مارا۔

دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ تھپڑ حریم شاہ نے نہیں، اُن کی سیکرٹری عائشہ نے مارا، مقصد ویڈیو وائرل کرا کے لاکھ دو لاکھ روپے کمانا تھا۔

قبل ازیں ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا تھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا، اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید