• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمین عبید چنائے ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ آسکر اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کا نام ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔حال ہی میں ہانگ کانگ کے ٹیٹلر میگزین کی جانب سے ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ٹیٹلر میگزین کی جانب سے ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی یہ فہرست شعبے میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔اس حوالے سے پاکستانی ہدایت کارہ اور فلم ساز شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔شرمین نے کہا کہ اس فہرست کا حصہ بننے پر خوشی ہے، ساتھ ہی انہوں نے ٹیٹلر ہانگ کانگ میگزین کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو 2 مرتبہ آسکر ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جب کہ ان کی متعدد دستاویزی فلموں کو عالمی ایوارڈز دیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین