• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کالا دھن سفید کرنے کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے غریب عوام کیلئے شروع کردہ وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کو کالادھن سفید کرنے کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک غریب مزدور دشمن حکومت کو نہیں بھگائیں گے تب تک ہم پورے ملک کے مزدوروں کو حقوق نہیں دے سکتے، یہ عوام دشمن حکومت ہے، اس عوام اورمزدور دشمن حکومت کو بھگا کر دم لیں گے ،ہم اس حکومت کو بھگائیں گے بھی اور عوامی حکومت بھی لائینگے، عمران خان کا غریبوں کو ایک کروڑنوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا پروگرام ہمارے منشور کا چرایا گیا حصہ ہے ۔وہ سکھرکی لیبرکالونی میں مزدوروں میں فلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جس طرح پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں صحت و دیگر اداروں کا بٹا بٹھا دیا ہے اب سندھ کے حوالے سے بھی نوٹیفکیشن جاری کرکے سندھ کے اداروں کو بھی تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،ہم حکومت کی اس سازش کو ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کو بے روزگار کرنے کی سازش کررہی ہے یہ لوگ سندھ کے جزائر چھیننا چاہتے ہیں ،سندھ کی گیس چھین رہے ہیں، اداروں سے مزدوروں کا نکال رہے ہیں ۔

تازہ ترین