• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملیرہالٹ پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش جناح اسپتال منتقل کی، جہاں اس کی شناخت 60سالہ انور کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی ،پوسٹ مار ٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی وجہ معلوم ہو سکے گی ،مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈیفنس خیابان بدر فیز 5 کے قریب واقع گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ،لاش قریبی نجی اسپتال منتقل کی گءی ،وجہ ہلاکت اور شناخت فوری نہیں ہو سکی ہے ۔ بر یگیڈتھانے کی حدودجیکب لائن سیکٹر 2 B امام بارگاہ کے قریب گھر سے 04 دن پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ہو ئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش جناح اسپتال منتقل کی،جہاں اس کی شناخت60سالہ محمد افسرولدمحمد اکبر کے نام سے ہوءی ہے ،پولیس کے مطابق موت طبعی ہے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

تازہ ترین