اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج پھر شکست خوردہ عناصرکٹھا ہے جو اپنی سیاست اور دولت بچانے کی حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے ۔پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ اتحاد ذاتی مفادات کی نا اتفاقیوں کے گرد گھوم رہا ہے۔ ناکامی ، رسوائی اور ہزیمت پی ڈی ایم کا مقدر ہے۔