اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ایف بی آر کےانٹلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے غیر قانونی اور نان ڈیوٹی پیڈسگریٹ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے س کاروائی رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سگریٹ کے 40 ٹرک تحویل میں لے لیے گئے ہیں، حالیہ کارروائی میں محکمہ انٹلیجنس ان لینڈ ریونیو پشاور اور ملتان نے کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹ کے 250 سے زائد کارٹن سے بھری تین گاڑیاں پکڑ یں ، ایک اورچھاپے میں ایک فراڈ کمپنی کے ذریعہ بنی والٹن کمپنی کے جعلی سگریٹ کو تحویل میں لے لیا گیا اور والٹن کمپنی کو جعلی بنانے والے جعل سازوں کا پتہ لگانے کے لئے کارروائی جاری ہے ۔