آپ آف لائن ہیں
منگل17؍رجب المرجب 1442ھ 2؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کچھ روز حکمرانوں کا رویہ دیکھ کر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے 17جنوری کو کامیاب ریلی کے انعقاد پر اہلیانِ کراچی کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان ہاؤس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کچھ روز حکمرانوں کا رویہ دیکھ رہے ہیں پھر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عوام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کراچی کی خاطر ہمارا بھرپور ساتھ دینے کے لیے تیار رہیں۔ کراچی کی مردم شُماری ٹھیک کرانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے کیونکہ یہ پاکستان میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔ تمام نوجوانوں بالخصوص اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بزرگوں کو ہزاروں کی تعداد میں ریلی میں شرکت اور نرسری، شارع فیصل سے کراچی پریس کلب تک پیدل مارچ پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید