• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکیں چوڑی کرنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے،بلال کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے کوآرڈینیٹر برائے پبلک افئیرز بلال خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے درپیش تنگی کو دور کرنے کے لئے تمام شاہراؤں کو چوڑا کرنے کے لیے خاص طور پر طے شدہ منصوبوںپر تیزی سے کا م کر رہی ہے اس سلسلے میں شہریوں کو بھرپور تعاون کا مظاہرہ کرنا ہوگا حکومت کو علم ہے سڑکیں چوڑا کرنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے اور اس کے لیے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے جس کے بغیر قومی مفاد کے اجتماعی منصوبے میں عوام کا حصہ زیادہ ہوگا کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کے اہم مسئلے کے حل میں تعاون عوامی خدمت سے کم نہیں حکومت بھی اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے اس کے علاوہ قومی شاہراہوں کی توسیع اور بائی پاسز کے منصوبے بیحد اہم ہیں۔ میر کمال خان کی قیادت میں اس حوالے سے مثالی منصوبہ بندی کی گئی ہے بعض منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور بعض کو مکمل کیا جا چکا ہے اور چند پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے پر تاریخی مثالی منصوبوں کا عوام کو تحفہ دے گی جو ہمیشہ ایک عوامی حکومت کی سنجیدگی کا احساس دلاتی رہے گی۔
تازہ ترین