• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی کاموں کی تکمیل جلد ممکن بنائی جائے‘ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید ا قبال،جنرل سیکرٹری پشین میروائس خان کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،ارباب ا قبال،ذاکر بنگلزئی،الحاج خدائیداد ترین،محمد دین ،رازق لالا،ضمیر اختر،آصف حریفال،شہباز خان،عمر فاروق کاکڑ،سردار محمد اکبراورسردار محمدیوسف نے بیان میں کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ان ٹھیکیداروں کے کاموں کا نوٹس لیں جنہوں نے کام ادھورا چھوڑ دیا اور اسے فوری شروع کرانے اورشہر میں تعمیراتی ملبہ اٹھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور بیماریوں کے پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے لہٰذا عملے کو پابند بنایا جائے کہ وہ شہر میں صفائی کی صورتھال کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کریں۔
تازہ ترین