• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’ناگن‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ مونی رائے نے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقٹی وی سے اپنے کریئر کی دھماکے دار شروعات کرنے والی مشہور اداکارہ مونی رائےاب بالی ووڈ میں بھی اپنی الگ پہچان بنا چکی ہیں، مونی رائے نے دبئی کے ایک بینکر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ مونی رائے کے ہونے والے دولہا کا نام ’سورج نامبیار‘ ہے ، دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھدکھائی دے رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کا عرصہ مونی رائے نے دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ گزارا، اُس وقت بھی سورج ان کی فیملی کے ساتھ نظر آئے۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ دبئی میں ایک ساتھ وقت گزارنے کےکچھ عرصے بعد ہی دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیاتھا اور اس کے بعد اب شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ مونی رائےنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فیملی کے ساتھ سورج نامبیار کی تصویر شیئر کرکے اپنا رشتہ آفیشیل کر دیا ہے۔ سورج کی باؤنڈنگ مونی کی فیملی کے ساتھ کافی اچھی ہے جس کے سبب انہوں نے جلد ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی پہچان بنانے والی بھارتی اداکارہ مونی رائے کی سوشل میڈیا پر فین فالوئنگ بہت زیادہ ہے۔ 

انسٹا گرام پر مونی رائے کو ایک کروڑ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اُن کی تصویریں سوشل میڈیا پر جلد ہی وائرل ہوجاتی ہیں۔

تازہ ترین