• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی نے اپنی کامیابی کی وجہ مداحوں کو قرار دے دیا

اداکاری اور ماڈلنگ کے بعد اب گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی با صلاحیت اداکارہ حرا مانی نے اپنی کامیابی کی وجہ اپنے تمام مداحوں کو قرار دے دیا۔

اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی کا پہلا ہی گانا سُپر ہٹ ہوگیا، یوٹیوب پر دو دن میں 10 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ کشمیر بیٹ کی جانب سے اداکارہ کا پہلا ویڈیو گیت ’سواری‘ جاری کیا گیا ہے، جس میں حرا گیت گاتے ہوئے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے وہی لال رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جو انہوں نے اپنے گانے سواری کی ویڈیو میں پہنا ہوا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں مائیک بھی پکڑا ہوا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں حرا مانی نے لکھا کہ ’آفیشل سنگر اور یہ سب ممکن ہی صرف میرے مداح کی وجہ سے ہوا ہے، براہ کرم مجھے ایسے ہی پیار کرتے رہیں آپ سب۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اور یہ جو جوش ہے نہ میرے اندر وہ بھی صرف آپ لوگوں کے پیار کی ہی وجہ سے آتا ہے۔ ‘

حرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 14 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 75 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین اور اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر بیٹ کی جانب سے اداکارہ کا پہلا ویڈیو گیت ’سواری‘ جاری کر دیا گیا ہے جس میں حرا گیت گاتے ہوئے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

گیت ’ سواری ‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 4 منٹ 20 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو محض ایک دن میں 83 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

تازہ ترین