قطر نے ایران۔امریکا مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش کردی۔
قطرکے وزیر خارجہ شیخ محمدبن عبدالرحمان الثانی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطرچاہتا ہے کہ خلیجی ممالک ایران سے مذاکرات کریں۔
قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر نےخلیج تعاون کونسل ممالک سے بھی ایران سے مذاکرات کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ قطر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا بھی خواہشمند ہے، ایران امریکا مذاکرات کا جو بھی کہےگا اس کی حمایت کریں گے۔
قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کیلئے قطرسہولت کاری کے لیے بھی تیار ہے۔