جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بننے والے نعمان علی نے کہا ہے کہ اگر مجھے پلیئنگ الیون میں موقع ملا تو سو فیصد پرفارم کروں گا۔
اسپینر نعمان علی نے آن لائن ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنے کے باعث کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوں۔
نوجوان اسپنر کا کہنا تھا کہ اگر مجھے پلیئنگ الیون میں موقع ملا تو سو فیصد پرفارم کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولر وسیم اکرم میرے رول ماڈل رہے ہیں، برائن لارا بھی پسندیدہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں محمد رضوان کے ساتھ بھی پلان ترتیب دوں گا کہ کس انداز سے بولنگ ہوگی۔