• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا کا پی ایف ایف میں نئی نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان، ہارون ملک سربراہ مقرر

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) میں نئی نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔

فیفا کے مطابق ہارون ملک اس نئی نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ 

پچھلی کمیٹی میں سے صرف منیر سدھانہ کو نئی نارملائزیشن کمیٹی میں برقرار رکھا گیا ہے۔


منیر سدھانہ، حمزہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام چیئرمین بھی رہے ہیں۔

شاہد نیاز کھوکھر، حارث عظمت اور سعود اعظم بھی نئی نارملائزیشن کمیٹی میں شامل ہیں۔

تازہ ترین