• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین آفندی قتل کیس: عینی شاہدین نے ملزمان کو شناخت کرلیا

زین آفندی قتل کیس میں عینی شاہدین نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔ 

پولیس نے زین آفندی قتل کیس میں 5 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔ 

عدالت میں عینی شاہدین نے تین ملزمان کو شناخت کرلیا جن میں رحمت اللّٰہ، گل احمد اور آغا محمد شامل ہیں۔ 

گرفتار دیگر دو ملزمان فیضان اور عمران کو شناخت نہیں کیا جاسکا۔

عینی شاہدین میں گھر کے ملازم شامل ہیں جنھوں نے ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے بتایا یہی وہ تینوں افراد ہیں جو گھر میں داخل ہوئے تھے۔ 

واضح رہے کہ زین آفندی قتل کیس میں پانچوں ملزمان 20 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، ملزمان کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین