• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے سچل میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ 

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد کا تعلق سندھ ریوولیشن آرمی اصغر شاہ گروپ سے ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد سرکش علی عرف سنی بھٹی کو نجی ہوٹل سے گرفتار کیا جبکہ اس سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔ 

ڈی آئی جی سی ٹی دی کے مطابق گرفتار دہشتگرد رینجرز کی موبائلز، چوکیوں پر حالیہ دستی بم حملہ میں ملوث ہے ہے۔

تازہ ترین