• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا پر دو اسپنر، تین پیسرز سے ہلہ بولنے کا پلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم انتظامیہ جنوبی افریقا کو نیشنل اسٹیڈیم میں اپنے دو اسپنرز کے ساتھ کنٹرول کرکے ٹیسٹ جیتنا چاہتی ہے۔پہلے ٹیسٹ کے لئے اسپن بولنگ کے لئے ساز گار پچ کی تیاری جاری ہے۔ حسن علی ڈیڑھ سال بعد پاکستان ٹیم میں واپس آرہے ہیں۔ پاکستان دو اسپنرز یاسرشاہ اور ساجد خان کو کھلانے پر غور کررہا ہے۔ توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم تین فاسٹ بولروں شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور حسن علی کے ساتھ میدان میں اتریگی۔ سعود شکیل اور ساجد خان ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرینگے۔ اظہرعلی اور عابد علی اننگز کا آغاز کریں گے۔ ممکنہ الیون میں کپتان بابر اعظم ، عابد علی، اظہرعلی، سعود شکیل ، فواد عالم ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، ساجد خان اور شاہین آفریدی شامل ہونگے۔

تازہ ترین